اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

یکم رمضان المبارک کو تمام بینک عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے

10 Mar 2024
10 Mar 2024

(ویب ڈیسک)سٹیٹ بینک کے مطابق یکم رمضان المبارک کو تمام بینک عوامی لین دین کےلیے بند رہیں گے جبکہ ملازمین کو زکوٰۃ کی کٹوتی کیلئے دفتر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے یکم رمضان المبارک کو بینکوں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یکم رمضان المبارک 1445 ہجری کو عوام سے لین دین کے لیے تمام بینک بند رہیں گے۔

سٹیٹ بینک کےمطابق یکم رمضان المبارک کو زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے ’’بینک تعطیل‘‘ ہوگی، تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین نہیں کریں گے۔

سٹیٹ بینک کےمطابق بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں،مائیکرو فنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق کام کے لیے دفتر میں حاضر ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے