اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

چکن، چائے، کوکنگ آئل، روٹی اور دال مسور کی قیمت میں کمی

10 Mar 2024
10 Mar 2024

(ویب ڈیسک) ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر ضروری استعمال کی 14 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.11 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر32.39 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے قیمتوں بارے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) کے مطابق 7 مارچ کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں ضروری استعمال کی 14 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 14 اشیاء کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔

گزشتہ ہفتے کے دوران پیاز کی قیمت میں 33.86 فیصد ، آلو23.81 فیصد ، ٹماٹر 16.42فیصد ، کیلا7.12 فیصد، ایل پی جی 4.43 فیصد ، انڈے 2.66 فیصد ، پٹرول وجلانے کی لکڑی 1.49 فیصد ، بیف 1.38 فیصد ، مٹن 0.50 فیصد ، پکی دال 0.41 فیصد اور کپڑوں کی قیمت میں 0.27 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اس کے برعکس چکن کی قیمت میں 6.95 فیصد ، چائے 1.29فیصد، 5 لیٹرکوکنگ آئل 0.96 فیصد ، روٹی 0.51 فیصد ، گڑ 0.40 فیصد ، لہسن 0.39 فیصد ، دال مسور0.26 فیصد اور ایک کلوبناسپتی گھی کی قیمت میں 0.23 فیصد کی کمی ہوئی۔

سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کےلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 1.69 فیصد کا اضافہ ہوا، 17733 روپے سے لیکر22888روپے، 22889 روپے سے لیکر29517 روپے، 29518 روپے سے لیکر44175 روپے اور اس سے زیادہ آمدنی رکھنے والے گروپوں کےلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 1.45 فیصد ، 1.20 فیصد ، 1.15 فیصد اور 0.99 فیصد کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق صارفین کےلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کا تعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پرکیا جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے