پنجاب گورنمنٹ
پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے والی شخصیت کا صدر منتخب ہونا وفاق کیلئے اچھی خبر ہے: مریم نواز
09 Mar 2024
09 Mar 2024
(لاہورنیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے آصف زرداری کو دوسری بار صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان منتخب ہونے پر مبارک دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے والی شخصیت کا 9 مارچ کو صدر منتخب ہونا وفاق پاکستان کے لئے اچھی خبر ہے، صدر آصف علی زرداری نے پارلیمان اور وزیراعظم کے منصب کو طاقتور بنایا تھا۔
مریم نواز نے کہا کہ یقین ہے کہ ان کا آنا ایوان صدر پارلیمان اور منتخب جمہوری حکومت کی طاقت میں اضافے کا باعث بنے گا، آئین، جمہوریت اور وفاق دوست صدر کی موجودگی میں جمہوری حکومت عوامی فلاح، مہنگائی سے نجات اور پاکستان کے معاشی مسائل کے حل کے ایجنڈے پر پوری یکسوئی سے کام کر سکے گی۔
