09 Mar 2024
(لاہور نیوز) پنجاب ہاؤس میں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ کی تشکیل سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کے لئے مجوزہ نام نواز شریف کو پیش کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے ابتدائی مرحلے میں کابینہ مختصر رکھنے کی ہدایت کر دی، دونوں رہنما حتمی مشاورت کے بعد وفاقی کابینہ کو فائنل کریں گے۔
وفاقی کابینہ کے لئے ناموں کا اعلان کل رات تک متوقع ہے، اجلاس میں اتحادی حکومت کی آئندہ کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔
نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان مشاورتی اجلاس میں سینیٹ انتخابات اور قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات سے متعلق بھی امور کا جائزہ لیا گیا۔