اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

شاندانہ گلزار کے مریم نواز پر الزامات کا نوٹس لیا جائے: عظمیٰ بخاری

09 Mar 2024
09 Mar 2024

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شاندانہ گلزار نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر سنگین الزام لگائے ، ان کے لگائے گئے الزامات کا نوٹس لیا جائے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری  نے کہا کہ شاندانہ گلزار صاحبہ کو آج کل گفتگو کرنے کا بہت شوق ہے، انہیں ریلیف دینے کیلئے آؤٹ آف دی وے جانا پڑا،  شاندانہ گلزار نے وزیراعلیٰ مریم نواز پر بے معنی الزام لگایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  شاندانہ گلزار کیخلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کرا دی گئی ہے ، شاندانہ گلزار صاحبہ اب آپ کو تحقیقات میں پیش ہونا ہے، ثبوت پیش کرنے ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں پی ٹی آئی والوں کو سیاسی گدھ کہتی ہوں، ان کو لاشیں اکٹھی کرنے اور بیچنے کا شوق ہے ، ظل الہٰی زمان پارک میں ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بڑے بڑے لوگوں کو ملتے تھے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ جب آپ سے ثبوت مانگتے ہیں تو سیاسی انتقام کا جھنڈا لیکر باہر نکل آتے ہیں، میں سب سے زیادہ آزادی اظہار رائے کی حامی ہوں، پوری دنیا میں دوسرے پاس کے بھی اظہار رائے کی آزادی ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ سوشل میڈیا پر کسی کی تضحیک کر دیں یا قتل کا الزام لگا دیں، ان کا 2018 میں غلطی سے جیک پاٹ لگ گیا تھا، یہ اگر پرامن احتجاج کریں گے تو سر آنکھوں پر ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے