اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ہر گزرتے دن کے ساتھ مہنگائی میں اضافہ، لوگ پریشانی کا شکار

09 Mar 2024
09 Mar 2024

(لاہور نیوز) ہر گزرتے دن کے ساتھ مہنگائی میں اضافہ ہونے لگا، روزمرہ استعمال کی سبزیوں کی قیمتیں آئے روز بڑھنے لگیں۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں 11 سبزیوں کے دام بڑھا دیئے گئے، پیاز 15 روپے مہنگا، درجہ اول پیاز کی قیمت 250 روپے کلو مقرر تاہم 300 روپے کلو تک فروخت جاری ہے، ٹماٹر بھی 15 روپے بڑھا کر سرکاری قیمت 145 روپے کلو مقرر تاہم ٹماٹر 180 روپے فی کلو تک دستیاب ہے۔

اس کے علاوہ لہسن 595 روپے کے بجائے 750 روپے فی کلو تک بک رہے ہیں، اسی طرح موسمی سبزیوں میں کھیرا 8 روپے مہنگا، سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 63 روپے مقرر ، مارکیٹ میں 90 روپے فی کلو تک فروخت جاری ہے، بند گوبھی 100 روپے ، پھول گوبھی 90 روپے ، شملہ مرچ 350 روپے فی کلو تک دستیاب ہے، اروی 200 روپے، مٹر 130 روپے اور گھیا کدو 220 روپے تک بکنے لگا۔

پھل بھی عوام کی جیبوں پر بھاری ہیں، مارکیٹ میں درجہ اول سیب 400 روپے، ایرانی کھجور 620 روپے فی کلو اور درجہ اول کیلا 250 روپے فی درجن تک بکنے لگا۔

شہری مہنگائی کی عدم تنزلی پر شدید نالاں ہیں، کہتے ہیں کھانے پینے کی اشیاء خریدیں یا دیگر اخراجات برداشت کریں۔

ادھر انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ جاری ہے، تین روپے مزید بڑھا کر 258 روپے فی درجن مقرر جبکہ برائلر گوشت 563 روپے فی کلو کی سطح پر برقرار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے