09 Mar 2024
(ویب ڈیسک) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے رمضان المبارک میں سحر و افطار کے اوقات میں بلاتعطل گیس فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق سحری کے لئے رات اڑھائی سے صبح 8 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی جب کہ افطاری کے لئے سہ پہر 3 سے رات 10 تک بلاتعطل گیس فراہم کی جائے گی۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ گیس پریشر کے مسائل کے حل کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔