اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

رمضان کی آمد سے قبل ایل پی جی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ

09 Mar 2024
09 Mar 2024

(ویب ڈیسک) رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ایل پی جی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔

ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں مجموعی طور پر 53 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 257 روپے سے بڑھ کر 310 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کوٹہ ہولڈرز اور امپورٹرز کے گٹھ جوڑ نے اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر ایک ہفتے میں ایل پی جی کی قیمت میں دوسری بار 30روپے فی کلو گرام کا بلاجواز اضافہ کر دیا۔ سرکاری قیمت 257روپے فی کلو جبکہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں 310روپے فی کلو اور پہاڑی علاقوں میں 360 روپے فروخت کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈرکی 3030روپے کے بجائے 3700 روپے میں فروخت جاری ہے، گیس مافیا کے سامنے اوگرا، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر اور دکاندار بے بس ہیں۔ ایل پی جی کے دو بڑے جہاز پاکستان پہنچ گئے ہیں جبکہ پاکستان اور ایران کے بارڈر پروافرایل پی جی موجود ہے۔

ملک بھر میں ایل پی جی کی مصنوعی  قلت پیدا کی گئی ہے۔ رمضان المبارک سے قبل بلیک مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیراعظم پاکستان ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا فوری نوٹس لیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے