اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

قوم کی عظیم بیٹیوں نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا، وزیراعظم

08 Mar 2024
08 Mar 2024

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین نے اپنی ذہانت اور قابلیت سے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا، قوم کی عظیم بیٹیوں نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

خاتون پاکستان ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خواتین کا آج عالمی دن منایا جا رہا ہے، پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی طرز پر پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے، انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے ہونہار طلبا کو وظائف دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سکل ڈویلپمنٹ کے ذریعے ہزاروں طلبا کو فنی تربیت فراہم کی گئی، ہمیں اپنے بچوں کو ووکیشنل ٹریننگ، آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت جیسے شعبوں میں تربیت دینی ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں سے مل کر نوجوانوں کی ترقی کے لئے اقدامات کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے