08 Mar 2024
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا۔ محسن نقوی سینیٹر کے لئے حکومتی اتحاد کے امیدوار ہونگے۔
ذرائع کے مطابق سید محسن رضا نقوی سینیٹر کے آزاد امیدوار ہوں گے، حکومتی اتحاد کی جانب سے بھی محسن رضا نقوی کو مکمل سپورٹ حاصل ہو گی، ن لیگ ، پاکستان پیپلز پارٹی اور اتحادیوں نے محسن نقوی کی حمایت کا فیصلہ کر لیا۔
محسن نقوی نگران وزیر اعلیٰ کے بعد چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر فائز ہیں، سینیٹر کی نشست جیتنے کی صورت میں انہیں وفاق میں اہم وزارت ملنے کا امکان ہے۔