اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

سموگ تدارک کیس: ٹائر جلانے والے پلانٹ کی مشینری قبضے میں لینے کا حکم

08 Mar 2024
08 Mar 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کیس میں ٹائر جلانے والے پلانٹ کی مشینری قبضے میں لینے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کی، جوڈیشل کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ ریسٹورنٹ والوں کے اوقات کار کی وجہ سے کچھ تحفظات تھے، ہم نے 2 بجے تک ہوم ڈیلیوری کا کہا ہے، رمضان میں ریسٹورنٹ کو افطار سے سحری تک کھلنے کی اجازت ہونی چاہئے۔

پی ایچ اے کے وکیل نے بتایا کہ ایئرپورٹ کے قریب الخدمت فاؤنڈیشن اور نیسلے نے قریب 20 ہزار درخت لگائے ہیں، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ریسٹورنٹ والوں نے تجاوزات کر رکھی ہیں، ایسے نہیں چلے گا، میں کسی دن ان سب کو سیل کر دوں گا، آپ پہلے ریسٹورنٹ والوں سے شرائط پوری کروائیں، پھر ہی انہیں کچھ فائدہ ملے گا، ہر کمرشل بلڈنگ میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ ہونا چاہئے۔

جوڈیشل کمیشن کے ممبر نے بتایا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں اس ہفتے ہم نے بہت چھاپے مارے ہیں، وہاں گند، خون، پانی، پلاسٹک بیگ تھے، ایسوسی ایشن والوں کو کہا کہ ہم اسے سیل کر دیں گے، واسا اس کی صفائی کرے اور ٹولنٹن مارکیٹ والوں سے پیسے لئے جائیں، ٹولنٹن مارکیٹ میں شروع سے آخر تک بیریئرز لگنے چاہئیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ٹولنٹن مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے والے حکام تجاویز لے کر آئیں اور پھر آپ اس پر عملدرآمد کروائیں، جوڈیشل کمیشن کے ممبر نے بتایا کہ ٹائر جلانے والے ایک کارخانہ کا دورہ کیا، وہ کارخانہ بند تھا مگر ٹائروں کی بو ابھی تک آ رہی تھی۔

اس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ٹائر جلانے والی فیکٹری اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والی سٹیل مل کی مشینری اٹھا لیں، ماحولیاتی آلودگی اتھارٹی کو کہیں کہ ان کی ساری مشینری اٹھا لیں،عدالتی معاون نے بتایا کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے کہا کہ ہم ماحولیات کی آگاہی کے لئے ایک کتابچہ چھاپ دیں گے۔

پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ ہمیں اس سلیبس کو ایک انتظامی آرڈر کے لئے ذریعہ نافذ کر سکتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ اسے ہر ہفتے ایک زیرو پیریڈ میں پڑھایا جائے، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ہفتے اور اتوار کو سکول و کالج کے بچے دیواروں پر لکھائی کو مٹائیں، این ڈبلیو ایم سی کو چاہئے کہ ان بچوں کو لے جائیں، یہ ایک کمیونٹی سروس ہو گی۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پی ایس ایل میں گرین بیلٹ استعمال کرنے پر پی سی بی سے کرایہ وصول کیا جائے، پی ایچ اے کے وکیل نے بتایا کہ پی ایچ اے کے انجینئرز نقصان کا تخمینہ لگا رہے ہیں جلد پی سی بی کو لیٹر بھیج دیا جائے گا، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پی سی بی کو کرایہ دینا ہو گا نہیں تو پی ایچ اے عدالت کو بتائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے