(ویب ڈیسک) ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہر دوسرا شخص ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر وزن کم کرنے کیلئے ادویات کا استعمال کر رہا ہے۔
تحقیق میں معلوم ہوا کہ بغیر مشورے کے ادویات استعمال کرنے والے افراد کا 29 فیصد حصہ ہے جبکہ 25 فیصد افراد کسی دوسرے شخص کے بتانے پر نسخہ خریدتے تھے اور 24 فیصد افراد سوشل میڈیا سے خریدتے تھے، مطالعے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ 19 فیصد افراد یہ ادویات سلیبریٹیز کے کہنے پر خریدتے تھے۔
تحقیق کی سربراہی کرنے والی ڈاکٹر کرسٹل وائلی کا کہنا تھا کہ ویگووی جیسی ادویات وزن سے متعلقہ صحت کی کیفیت کا شکار مریضوں کے لئے مفید ہے لیکن کئی صحت مند افراد کو اپنی زندگیاں ان ادویات کو سپرد کرتے دیکھنا کافی تشویش ناک ہے۔
وزن کم کرنے والے انجیکشن خاص طور پر ایسے افراد کے لئے بنائے گئے ہیں جن کا باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) 30 سے اوپر ہو یا ان کا بی ایم آئی کم ہو اور اس کے ساتھ ان کو بلند فشار خون یا ذیابیطس کے خطرات ہوں۔