اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

آصف زرداری ہمارے صدارتی امیدوار، مل کر معاشی مسائل حل کرینگے: شہباز شریف

07 Mar 2024
07 Mar 2024

(لاہورنیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، تمام اتحادی مل کر ملکی معاشی مسائل کا حل نکالیں گے، آصف علی زرداری ہمارے صدارتی امیدوار ہیں، دو سے تین دن میں صدر منتخب ہو جائیں گے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے منتخب ارکان کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں عشائیہ دیا، عشایئے میں اتحادی جماعتوں کے سربراہان و قائدین، سینیٹرز اور منتخب ارکان نے شرکت کی۔عشایئے میں صدر کے مشترکہ امیدوار آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، عبدالحفیظ شیخ اور آئی پی پی رہنما عون چودھری نے بھی شرکت کی۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحاق ڈار، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور دیگر لیگی ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ ڈاکٹر طارق فضل چودھری، خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق بھی عشایئے میں شریک ہوئے۔عشائیے میں پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی، سینیٹر رضا ربانی، راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مصطفی شاہ بھی شریک ہوئے۔

عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے آصف علی زرداری کو ووٹ دینا ہے، ہم نے مل جل کر ملک کی تقدیر بدلنی ہے، ملکی معیشت مشکلات کا شکار، سب مل کر اپنا اپنا حصہ ڈالیں گے تو بحران ختم ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے