اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

سبزماحول میں زندگی بسر کرنے کے کیا فوائد ہیں؟جانئے

07 Mar 2024
07 Mar 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہےکہ سبز ماحول میں زندگی بسر کرنا آپ کوہڈیوں کی تکلیف سے بچا سکتا ہے۔

ماہرین کی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وہ لوگ جو زیادہ سبزے والے  علاقوں میں رہتے ہیں ان کی ہڈیوں کی کثافت زیادہ ہوتی ہے اور ان کے ہڈیوں کے مرض میں مبتلا ہونے کے خطرات کم ہوتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق ایسا ہونے کی وجہ ممکنہ طور پر کم فضائی آلودگی ہوسکتی ہے جو بطور سوزش کا سبب جانی جاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ درخت اور پودے قدرتی فلٹرز کے امور سرانجام دے کر ہوا سے آلودہ مواد صاف کرتے ہیں اور وہاں رہنے والے افرادکے لیے خطرات کو کم کرتے ہیں۔محققین نے سیٹلائیٹ کی تصاویر کی مدد سے نارملائز ڈفرنس ویجیٹیشن (این ڈی وی) کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں پر ہریالی میں رہنے کے اثرات کی پیمائش کی۔

اعداد و شمار پر مبنی تجزیے میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ افراد جو سبز ماحول میں زندگی گزار رہے تھے ان کی ہڈیوں کی مضبوطی زیادہ تھی اور معائنے کے دورانیے میں ان میں آسٹروپوروسیس کے امکانات کم تھے۔تحقیق کے مصنفین نے 300 میٹر کے قطر سے لے کر 300 تا 1500 میٹر تک رہائشی علاقوں میں ہریالی کی موجودگی کا این ڈی وی آئی میں تخمینہ لگایا۔

تحقیق کے مطابق این ڈی وی آئی میں ہونے والے ہر اضافے میں محققین کو ہڈی کے معدنی کثافت میں اضافہ اور آسٹروپوروسیس کے امکانات میں 5 فی صد کمی کا مشاہدہ ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے