اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں عالمی یوم خواتین کی تیاریاں مکمل

07 Mar 2024
07 Mar 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں عالمی یوم خواتین کی تیاریاں مکمل ہو گئیں۔

سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سمیرا صمد کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل سیکرٹری رضوانہ بھٹی، ڈپٹی سیکرٹری عبیداللہ زکریا، نجیب احمد اور متعلقہ افسران نے شرکت کی، اجلاس میں 8 مارچ کو ہونے والے عالمی یوم خواتین کو جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سمیرا صمد نے کہا پنجاب میں ویمن ایمپاورمنٹ کا آغاز ہو گیا ہے، پنجاب کو پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ مبارک ہو، رواں سال انٹرنیشنل ویمن ڈے کو مزید جوش و خروش سے منانا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے بے حد پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا اس سال ویمن ڈے کی تھیم Invest in Women: Accelerate progress ہے، سرکاری عمارتوں کو purple رنگ کی روشنیوں سے منور کیا جائے گا جو اس سال ویمن ڈے کا مخصوص رنگ ہے، پنجاب کی خواتین کو اس عالمی دن پر یہ آگاہی دینی ہے کہ آپ کسی طور پر بھی کسی سے کم نہیں ہیں، اس عالمی دن پر اس عہد کا اعادہ کرنا ہے کہ کم عمری کی شادی، وراثت کے حق سے محرومی اور صنفی بنیاد پر تشدد کا خاتمہ کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے