07 Mar 2024
(ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، فی تولہ سونا 2 ہزار 750 روپے مہنگا ہوا ہے۔
اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 28 ہزار 150 روپے ہو گئی ہے، اسی طرح 10 گرام سونا بھی 2 ہزار 358 روپے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار 602 روپے ہو گئی۔
گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 25 ہزار 400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 93 ہزار 244 روپے ہو گئی تھی۔