اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

فرٹیلائزر پلانٹس کیلئے گیس خریداری کے نئے معاہدوں کی تیاری شروع

07 Mar 2024
07 Mar 2024

(ویب ڈیسک) فرٹیلائزر پلانٹس کیلئے سستی گیس خریداری کے نئے معاہدوں کی تیاری شروع کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق فرٹیلائزر پلانٹس کیلئے سستی گیس خریداری کے معاہدے جون میں ختم ہو جائیں گے جس کے پیش نظر نئے معاہدوں کی تیاری شروع کر دی گئی ہے جبکہ نئے معاہدے آئی ایم ایف شرائط کے مطابق ہوں گے۔

وزارت خزانہ کی ہدایت پر توانائی ڈویژن نے فرٹیلائزر پلانٹس کے ساتھ گیس خریداری کے نئے معاہدے کرنے کی تیاری کر لی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نئے معاہدوں کے مطابق فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس فی ایم ایم بی ٹی یو 760 روپے سے 1750 روپے تک فروخت کی جائے گی، 5 فرٹیلائزر پلانٹس کو کھاد کی پیداوار کیلئے گیس 580 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھ کر 760 روپے میں ملے گی۔

فرٹیلائزر پلانٹس کو مشینری چلانے کیلئے گیس 1580 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھ کر 1750 روپے میں ملے گی جبکہ فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک کو کھاد کی پیداوار کیلئے 1597 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس فروخت کی جائے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ فرٹیلائزر پلانٹس کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس نرخوں کیلئے نئے معاہدے کا اطلاق آئندہ مالی سال سے ہونے کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے