07 Mar 2024
(ویب ڈیسک) وفاقی، صوبائی اور آزاد کشمیر کے حکومتی ادارے بھی محکمہ بجلی کے نادہندہ نکلے۔
دستاویزات کے مطابق حکومتی اداروں نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے 205 ارب 55 کروڑ روپے دینے ہیں، وفاقی حکومت 25، صوبائی حکومتیں 118 ارب روپے کی نادہندہ ہیں۔
حکومت آزاد کشمیر نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے 61 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔
دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ واجبات کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے گردشی قرضے میں اضافہ ہو رہا ہے، پیسے نہ ملنے کی وجہ سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں اپنے انفراسٹرکچر پر بھی پیسے نہیں لگا سکیں۔