اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

خواتین کی سیفٹی کیلئے 'نیور اگین' ایپ متعارف کرائی جائے گی: عظمیٰ بخاری

07 Mar 2024
07 Mar 2024

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر خواتین کی سیفٹی کیلئے "نیور اگین" کے نام سے ایپ متعارف کرائی جائے گی۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پہلی بار ملک میں خاتون وزیراعلیٰ بنی ہیں، خواتین کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بہت حساس ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ خواتین کی سیفٹی کے حوالے سے ایک ایپ متعارف کرائی جائے، "نیور اگین" کے نام سے ایپ متعارف کرائی جائے گی جسے وزیراعلیٰ پنجاب خود مانیٹر کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں خواہ مخوا نان ایشوز کو ایشو بنایا جاتا ہے، خواتین کے تحفظ کے حوالے سے جو بھی اقدامات ہیں وہ کریں گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کہہ چکی ہیں کہ ایک ماہ میں شہروں کی صفائی ہو جانی چاہیے، لاہور میں ڈمپنگ سائٹس کی تعداد بڑھا رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز چھوٹے شہروں میں ویسٹ مینجمنٹ کا پلان مانگ چکی ہیں، ان کی پہلی میٹنگ مہنگائی کے حوالے سے ہی تھی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے