اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ایک جگر کی 2 مریضوں میں پیوندکاری اور لبلبہ ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن

07 Mar 2024
07 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان میں پہلی بار ایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اور لبلبہ ٹرانسپلانٹ کی کامیاب سرجریز کی گئیں۔

اسپلٹ لیور ٹرانسپلانٹ اور لبلبےکی پیوند کاری پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) لاہور میں کی گئی۔

پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹیٹیوٹ لاہور کے ڈین ڈاکٹر فیصل سعود ڈار نے اس حوالے سے بتایا کہ راولپنڈی کے برین ڈیڈ مریض کے اعضاء سے7 افراد کی جان بچائی گئی، عزیربن یاسین کےاعضاء بشمول جگر، لبلبہ،گردے اور آنکھیں اتوار کی رات نکالےگئے۔

ڈین پی کے ایل آئی ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ 32 سال کے عزیر بن یاسین کا جگر ایک بچے اور جوان شخص میں ٹرانسپلانٹ کیا گیا، عزیر کا عطیہ کردہ لبلبہ ٹائپ ون ذیابیطس کے مریض میں ٹرانسپلانٹ کر دیا گیا۔

ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ عطیہ کردہ آنکھیں اور گردے راولپنڈی کے 4 مریضوں میں ٹرانسپلانٹ کیےگئے، ایک شخص کے عطیہ کردہ اعضاء سے7 سے 10 لوگوں کی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سعود (درمیان) جگر اور لبلبہ راولپنڈی سے مریض کے جسم سے نکال کر لاہور لے کے جا رہے ہیں۔ فوٹو ڈاکٹر فیصل

ان کا کہنا تھا پاکستان میں ہر سال ہزاروں لوگ اعضاء کے عطیات نہ ملنے سے جاں بحق ہو جاتے ہیں، اگر لوگ اعضا عطیہ کرنا شروع کر دیں تو بہت سے لوگوں کی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے