اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب نے پیف سکالر شپ کا جامع پلان طلب کر لیا

07 Mar 2024
07 Mar 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پیف سکالر شپ کا جامع پلان طلب کر لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ہائر ایجوکیشن سکالرشپ اور آئی پیڈ سکیم کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے پیف کی نامکمل بریفنگ پر اظہار نا پسندیدگی کرتے ہوئے پیف سکالرشپ کا جامع پلان طلب کر لیا اور سکالرشپ سکیم کا از سر نو جائزہ لے کر مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے آئی پیڈ، لیپ ٹاپ سکیم کے لئے سٹوڈنٹ سروے کرانے کا بھی حکم دے دیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ طلبہ کی ضرورت کا تعین کر کے آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کریں گے، لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ سکیم میں طلبہ کا فیلڈ بیک بہت ضروری ہے، شعبہ تعلیم کو بے مقصد اور بے سمت نہیں ہونا چاہیے، ہائر ایجوکیشن سمیت دیگر اداروں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے