اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کی نومنتخب کابینہ کا پہلا اجلاس آج طلب، اہم فیصلے متوقع

07 Mar 2024
07 Mar 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنی نومنتخب صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب  کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کریں گی، صوبائی کابینہ کے پہلے اجلاس میں رمضان پیکج کی منظوری لی جائے گی، اس کے علاوہ متعدد اہم فیصلے بھی کیے جانے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی وزراء سے حلف لیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے حلف اٹھانے والے تمام وزراء کو مبارکباد دی اور نئی کابینہ کے ارکان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

پنجاب کابینہ میں مریم اورنگزیب، خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق، بلال یاسین، خلیل طاہر سندھو، مجتبیٰ شجاع الرحمان، عظمیٰ بخاری، عاشق حسین شاہ، کاظم پیرزادہ، رانا سکندر حیات، ذیشان رفیق، بلال اکبر، صہیب احمد ملک، رمیش سنگھ اروڑہ، فیصل ایوب، شافع حسین اور سہیل شوکت بٹ شامل ہیں۔

مجتبیٰ شجاع الرحمان وزیر خزانہ، مریم اورنگزیب کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، انوائرمنٹ، فاریسٹ، عظمیٰ بخاری کو انفارمیشن اینڈ کلچر، خواجہ سلمان رفیق کو محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ، خواجہ عمران نذیر کو محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ، بلال یاسین کو خوراک کی وزارت دی گئی ہے۔

طاہر خلیل سندھو ہیومن رائٹس، چودھری شافع حسین محکمہ انڈسٹریز، فیصل ایوب کھیل، رمیش سنگھ اروڑہ اقلیتی امور، عاشق حسین کرمانی محکمہ زراعت، کاظم پیرزادہ محکمہ آبپاشی اور رانا سکندر حیات پرائمری ایجوکیشن کے وزیر ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے