06 Mar 2024
(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہےکہ وہ لوگ جو مصنوعی مٹھاس پر مبنی مشروبات پیتے ہیں ان میں دھڑکنوں کی بے قاعدگی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
محققین کی جانب سے کی جانیوالی تحقیق میں بتایا گیا ہے ان افراد میں جو ایسے مشروبات استعمال کرتے ہیں جن میں مصنوعی مٹھاس ہوتی ہے، ان میں دوسروں کی بنسبت دھڑکنوں کی بےقاعدگی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان افراد میں دل کی بےقاعدہ دھڑکنوں کا 20 فیصد زیادہ خطرہ پایا گیا جنہوں نے ایک ہفتے میں کم از کم 1.8 لیٹر مصنوعی میٹھاس والے مشروبات نوش کیے۔
محققین نے اس بات کی نشاندہی کی کہ جو لوگ عام چینی والے مشروبات پیتے ہیں، ان میں یہ خطرہ نصف یعنی 10 فیصد کم ہوجاتا ہے جبکہ پھلوں کے خالص جوس بغیر کسی چینی کی ملاوٹ کے یہ خطرہ 8 فیصد تک ہوجاتا ہے۔