06 Mar 2024
(ویب ڈیسک) جاپان نے 5 ترقیاتی منصوبوں کیلیے 5 این جی اوز کو 84 ملین روپے گرانٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق حکومت جاپان نے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کیلیے مجموعی طور پر 5مقامی این جی اوز کو 300,800 امریکی ڈالر (تقریباً 84 ملین پاکستانی روپے کے برابر) تک گرانٹ امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 5 میں سے 3منصوبے 2022 کے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سیلاب کی بحالی کے منصوبے ہیں۔
رپورٹ کےمطابق گرانٹ کے معاہدوں پر اسلام آباد میں جاپان کے سفارت خانے میں اسلامی جمہوریہ پاکستان میں جاپان کے سفیر واڈا مٹسوہیرو اور5 این جی اوز کے نمائندوں کے درمیان دستخط کیے گئے۔