6 گھنٹے سے کم نیند ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے خطرات میں کتنے فیصد اضافہ کرسکتی ہے؟جانئے
(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ 6 گھنٹے سے کم کی نیند لینے والوں کے ٹائپ 2 ذیا بیطس میں مبتلا ہونے کے امکانات 16 فیصد زیادہ ہوتے ہیں۔
تحقیق میں سائنس دانوں نے 2 لاکھ 50 ہزار کے قریب افراد کے حاصل ہونے والے ڈیٹا کے جائزہ لیا،تجزیے میں معلوم ہوا کہ وہ افراد جو روزانہ رات 3 سے 4 گھنٹے کی نیند لیتے ہیں ان کے اس بیماری میں مبتلا ہونے کے امکانات 7 گھنٹے سونے والوں کے مقابلے میں 41 فیصد زیادہ ہوتے ہیں۔ جبکہ 5 گھنٹے تک سونے والے افراد میں بیماری کے امکانات 16 فیصد زیادہ ہوتے ہیں۔
محققین کا کہنا تھا کہ نتائج کی مزید تصدیق کے لیے مزید مطالعوں کی ضرورت ہے لیکن ساتھ ہی اس بات کی وضاحت کی کہ نتائج کے مطابق صرف صحت مند غذا مستقل طور پر نیند کی کمی کا ازالہ نہیں کر سکتی۔ماہرین نے کہا کہ وہ عموماً نیند کو فوقیت دینے کی تجویز دیتے ہیں البتہ، وہ یہ بات سمجھتے ہیں کہ ایسا ہر بار ممکن نہیں ہوتا۔
ٹائپ 2 ذیا بیطس جسم میں شوگر کو تحلیل کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے، انسولین کے جذب ہونے میں مشکل کا سبب بنتی ہے جس کے نتیجے میں خون میں شوگر کی سطح بلند ہوجاتی ہے۔وقت کے ساتھ یہ صحت کو سنجیدہ نوعیت کے نقصانات پہنچا سکتی ہے۔