06 Mar 2024
(لاہور نیوز) لاہور میں ارکان اسمبلی کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکیج کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔
شہر کے مختلف انتخابی حلقوں میں 6 ارب 39 کروڑ روپے کی لاگت سے 60 ترقیاتی سکیمیں شروع کی جائیں گی، بی آر بی کینال، ہڈیارہ ڈرین سے برکی روڈ اور ہیئر پنڈ اور دیگر علاقوں میں ترقیاتی کام ہونگے، اٹاری سروبہ، شمع کالونی، عمر پارک ، یوسف ٹاؤن اور صوفیا آباد کی ملحقہ آبادیوں میں پی سی سی، واٹر سپلائی اور ڈرینیج کے کام کئے جائیں گے۔
مسلم لیگ ن کے انتخابی صوبائی حلقوں میں فنڈز کی بارش کی جائے گی، پنجاب حکومت اور ایل ڈی اے کے وسائل ترقیاتی کاموں پر خرچ کئے جائیں گے۔
ترقیاتی پیکیج کے تحت ایل ڈی اے غوثیہ کالونی، یو سی 133، یو سی 162 اور یو سی 163 سمیت دیگر علاقوں میں بھی مختلف ترقیاتی کام کرائے گا۔