06 Mar 2024
(ویب ڈیسک) اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس کی سماعت 13 مارچ تک ملتوی ہو گئی۔
نیب کے 2 گواہان کے بیانات قلمبند کر کے جرح مکمل کر لی گئی، نیب کی جانب سے آج 5 گواہان کو عدالت پیش کیا گیا تھا۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان صفدر، چودھری ظہیر عباس اور عثمان ریاض گل عدالت پیش ہوئے۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔