06 Mar 2024
(لاہور نیوز) پنجاب کابینہ کو تفویض کی جانے والی وزارتوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مجتبیٰ شجاع الرحمان وزیر خزانہ بن گئے، مریم اورنگزیب کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، انوائرمنٹ، فاریسٹ کی وزارتیں مل گئیں، عظمیٰ بخاری انفارمیشن اینڈ کلچر کی وزیر ہوں گی، خواجہ سلمان رفیق کو محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ، خواجہ عمران نذیر کو محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی وزارت مل گئی۔
بلال یاسین کو خوراک، طاہر خلیل سندھو کو ہیومن رائٹس کی وزارت دے دی گئی، چودھری شافع حسین کو محکمہ انڈسٹریز، فیصل ایوب کو وزارت کھیل دی گئی۔
رمیش سنگھ اروڑہ کو اقلیتی امور، عاشق حسین کرمانی کو محکمہ زراعت، کاظم پیرزادہ کو محکمہ آبپاشی اور رانا سکندر حیات کو پرائمری ایجوکیشن کی وزارت مل گئی۔