(لاہور نیوز) پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی وزراء سے حلف لیا۔
مریم اورنگزیب نے سینئر صوبائی وزیر کا حلف اٹھایا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے حلف اٹھانے والے وزراء کو مبارکباد دی، وزیراعلیٰ نے نئی کابینہ کے ارکان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کی نئی کابینہ سے عوام کو بہت توقعات ہیں، انشاء اللہ عوامی امیدوں پر پورا اتریں گے، میں اور میری ٹیم آج کے دن سے عوام کی خدمت کا عہد کرتے ہیں۔
حلف اٹھانے والے نئے وزراء
پنجاب کابینہ کے نئے وزراء میں مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، عاشق حسین شاہ، کاظم پیرزادہ، رانا سکندر حیات، ذیشان رفیق، بلال اکبر، صہیب احمد ملک، رمیش سنگھ اروڑہ، فیصل ایوب، شافع حسین، سہیل شوکت شامل ہیں۔
پرانی کابینہ میں بھی شامل رہنے والے وزراء
نئی کابینہ میں شامل ہونیوالے وزراء جو پرانی کابینہ کا بھی حصہ رہے ان میں خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق، بلال یاسین، خلیل طاہر سندھو، مجتبیٰ شجاع الرحمان شامل ہیں۔
وہ پرانے وزیر جو کابینہ میں شامل ہونے کے خواہشمند تھے مگر کابینہ کا حصہ نہیں بن سکے، ان میں ملک اسد کھوکھر، ذکیہ شاہنواز، رانا اقبال، ملک ندیم کامران، میاں یاور زمان، منشااللہ بٹ شامل ہیں۔