پنجاب گورنمنٹ
صدارتی انتخاب: صوبائی الیکشن کمشنر کا پنجاب اسمبلی کا دورہ، انتظامات پر اظہار اطمینان
06 Mar 2024
06 Mar 2024
(لاہور نیوز) صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے صدارتی انتخاب کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اسمبلی ہال پنجاب کا دورہ کیا۔
صدارتی انتخاب کی پولنگ کا انعقاد 9 مارچ 2024ء کو صبح 10 تا شام 4 بجے تک کیا جائے گا، صوبہ پنجاب میں صدارتی انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی ہال پولنگ سٹیشن مقرر کر دیا گیا۔
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی اور متعلقہ حکام سے ملاقات کی اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔