(لاہور نیوز) پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔
ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق وفد میں مختلف یونیورسٹیوں کے 150طلبہ شریک تھے، وفد کو سیف سٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا۔
اتھارٹی ترجمان نے بتایا کہ وفد کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال سے جدید پولیسنگ بارے بریفنگ دی گئی،طلبہ کو الیکٹرانک ڈیٹا اینالسز سنٹر، میڈیا مینجمنٹ سنٹر اور آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سنٹر بارے آگاہ کیا گیا۔
بریفنگ میں وفد کو بتایا گیا کہ راولپنڈی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں جدید سیف سٹی پراجیکٹس فعال ہو گئے ہیں،اے آئی بیسڈ سافٹ ویئرز تیار کیے جن کی مدد سے ہیلمٹ اینڈ سیٹ بیلٹ ڈیٹیکشن اور گن ڈیٹیکشن کی جا رہی ہے۔
وفد کے شرکاء کا کہنا تھا کہ سیف سٹی جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔