اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

رمضان پیکیج: پنجاب کے سوا تین کروڑ لوگوں کو حق دہلیز پر ملنے جا رہا ہے: مریم نواز

06 Mar 2024
06 Mar 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے کے سوا تین کروڑ لوگوں کو ان کا حق دہلیز پر ملنے جا رہا ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ ہم مستحقین کورمضان پیکیج دینے جارہے ہیں ، اس پیکیج کا نام ہم نے رمضان نگہبان رکھا ہے، لوگ روزے میں ہوتے ہیں اور قطاروں میں لگنا پڑتا ہے، غریب کا حق تکلیف اٹھائے بغیر گھر کی دہلیز تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میری اور نوازشریف کی خواہش پر ٹیم نے بہت زبردست ایکسرسائز کی، اس سارے عمل میں پنجاب گورنمنٹ،پولیس اور متعلقہ محکموں کے لوگ شامل ہیں، لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے گورنمنٹ کے پاس کوئی ڈیٹا نہیں ہوتا، ہم نے بی آئی ایس پی اور نادرا کی مدد سے سارا ڈیٹا اکٹھا کیا ہے، ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کی بنیاد پر مستحق لوگوں کو تلاش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف صاحب نے بھی گزشتہ رمضان میں لوگوں کو مفت آٹا دیا تھا، خوشی کی خبر ہے آنے والے تین سے چار ماہ میں ساڑھے 12کروڑ عوام کا سروے کریں گے، جس کی 60ہزار سے کم تنخواہ ہے سب کو ڈیٹا میں لیکر آئیں گے، ایک سسٹم میں آپکے پاس  آپ کا ڈیٹا آ جائے گا، آنے والی حکومتوں کیلئے ڈیٹا کے ذریعے آسانی پیدا ہوجائے گی۔ 

مریم نواز کاکہنا تھا کہ اکٹھے کیے گئے ڈیٹا میں تصدیق ،ڈلیوری اورشفافیت ہے، اس وقت رمضان نگہبان پیکیج کی پیکنگ اور ڈلیوری کا عمل جاری ہے، ابھی تک 80ہزار کے قریب ڈلیوری کرچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ  ایک بیگ میں 10کلو آٹا ،2کلو چینی،2کلو گھی اور 2کلو چاول ہیں، ہم نے گھی، چاول، آٹا، بیسن اور چاول کی بہترین کوالٹی رکھی ہے، ہم نے رمضان نگہبان پیکیج کے ڈلیوری سسٹم کو ڈیجیٹائز کردیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے