(ویب ڈیسک) چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) عمارہ اظہر نے کہا ہے کہ تجاوزات،غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز اور رانگ پارکنگ کرنیوالوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق ٹریفک اصلاحات اور موثر اقدامات کا فیصلے پر عمل درآمد شروع کردیا گیا،سی ٹی او عمارہ اظہر کی زیرصدارت ٹریفک افسران کا اجلاس ہوا،سی ٹی او نے افسران کو واضح پیغام دیا کہ شہریوں کو ٹریفک کی وجہ سے کوئی دشواری نہیں ہونی چاہیے۔
عمارہ اظہر نے کہا کہ منظم ٹریفک کیلئے زیروٹالرنس پالیسی اپنائی جائے،تمام سپروائزی آفیسرز علی الصبح اورمصروف اوقات میں شاہراہوں پر موجود رہیں۔
سی ٹی او نے مزید کہا کہ ٹریفک جام کی شکایت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، چوک، چوراہوں سے بھکاریوں کے خاتمے کیلئے اینٹی بیگنگ سکواڈ تشکیل دے کر پہلے مرحلے میں ماڈل روڈ سےبھکاریوں کو ہٹایا جائے گا، تجاوزات،غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز اور رانگ پارکنگ کرنے والوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔