06 Mar 2024
(ویب ڈیسک) سیون اپ پھاٹک کے قریب گودام میں آتشزدگی، گودام میں سکریپ پلاسٹک خرید کر سٹور کیا گیا تھا۔
آگ بجھانے کے عمل میں ریسکیو کی پانچ گاڑیوں نے حصہ لیا۔ خوش قسمتی سےآگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ گودام میں سکریپ پلاسٹک خرید کر سٹور کیا گیا تھا،ریسکیو نے ایک گھنٹہ کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔