اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کابینہ فائنل، حتمی نام سامنے آگئے،تقریب حلف برداری آج

06 Mar 2024
06 Mar 2024

(لاہو ر نیوز) پنجاب کابینہ کے حتمی نام سامنے آگئے، صوبائی کابینہ کی تقریب حلف برداری آج شام 4 بجے گورنرہاؤس میں ہو گی۔

ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب کو سینئر صوبائی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ان کے پاس پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، انوائرمنٹ اور محکمہ جنگلات کی وزارتیں بھی ہوں گی۔

 عظمیٰ بخاری انفارمیشن اینڈ کلچر کی وزیر ہوں گی، عاشق حسین کرمانی کو محکمہ زراعت کی وزارت دی جائے گی، کاظم پیرزادہ محکمہ آبپاشی کا قلمدان سنبھالیں گے، رانا سکندر حیات کو پرائمری ایجوکیشن کی وزارت تفویض کی جائے گی۔

چودھری شافع حسین کو محکمہ انڈسٹریز کی وزارت دی جائے گی، صوبائی کابینہ میں پہلی بار سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو نمائندگی دی جائے گی، رمیش سنگھ آروڑہ کو اقلیتوں کی وزارت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح خلیل طاہر سندھو ہیومن رائٹس کی وزارت سنبھالیں گے،شیر علی گورچانی کو مائنز اینڈ منرلز،خواجہ سلمان رفیق کو محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ ، خواجہ عمران نذیر کو محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ جبکہ ذیشان رفیق کو محکمہ بلدیات اورصہیب برتھ کو محکمہ مواصلات کی وزارت دی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے