اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کابینہ میں شامل وزراء آج حلف اٹھائیں گے، گورنر ہاؤس میں انتظامات مکمل

06 Mar 2024
06 Mar 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کابینہ میں شامل وزراء آج حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کی حلف برداری کیلئے گورنر ہاؤس میں انتظامات مکمل کر لیے گئے، حلف برداری کی تقریب شام 4 بجے ہو گی، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان صوبائی وزراء سے حلف لیں گے، پنجاب کابینہ میں 25 وزراء اور معاونین خصوصی کو شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کے ناموں کی منظوری مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے دی، صوبائی کابینہ میں مریم اورنگزیب، رانا ثناء اللہ، پرویز رشید، عظمیٰ بخاری، خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق اور صہیب بھرت کو شامل کیا گیا ہے۔

فیصل ایوب کھوکھر، رانا اسحاق حیات، شیر علی گورچانی، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان اور بلال یاسین بھی پنجاب کابینہ کا حصہ ہوں گے، مسلم لیگ (ق)، آئی پی پی کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا، عظمیٰ بخاری وزیر اطلاعات، مریم اورنگزیب کو منصوبہ بندی کی وزارت ملنے کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے