05 Mar 2024
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے 2 ڈپٹی کمشنرز کو عہدے سے ہٹانےکے احکامات جاری کردیئے۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل اور ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان شکیل احمد بھٹی کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اے ڈی سی آر گوجرانوالہ محمد مطاہر امین حیات وٹو کو ڈی سی گوجرانوالہ جبکہ اے ڈی سی آر رحیم یار خان احمد رضا بٹ کو ڈی سی رحیم یار خان کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔