(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رمضان پیکیج کی اشیاء کا اعلیٰ معیار یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت رمضان پیکیج کی شفاف تقسیم اور مانیٹرنگ کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا۔
پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے رمضان پیکیج کی تقسیم پر وزیراعلیٰ کو حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رمضان پیکیج کی شفاف انداز میں مستحقین میں فراہمی کے نظام کو فول پروف بنایا گیا ہے، لائیوڈیش بورڈ اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پیکیج کی تقسیم کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ شکایات کے ازالے کیلئے ہیلپ لائن قائم کردی گئی جس کا باضابطہ آغاز کل سے ہوگا، ہیلپ لائن کے ذریعے مستحقین شکایات سے آگاہ کرسکیں گے۔
اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ آٹا، گھی، چینی سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کے معیار پر شکایت برداشت نہیں کروں گی۔