اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا جامع پلان طلب کرلیا

05 Mar 2024
05 Mar 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کوعملی جامہ پہنانے کیلئے جامع پلان طلب کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت "اپنی چھت،اپنا گھر"پراجیکٹ کے  حوالے سےاجلاس ہوا، وزیراعلیٰ نے منصوبے  پر عملدرآمد کیلئے جامع پلان طلب کرتے ہوئے 6 ہفتے میں ماڈل گھر تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

منصوبے کے تحت پنجاب کے ہرضلع میں کم آمدن والے افراد کیلئے گھر بنائے جائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب نے  گھروں کی ڈاؤن پے منٹ اور ماہانہ قسط کم سے کم رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کم آمدن والے بے گھر افراد کوبنے بنائے گھر دیئے جائیں گے، غریب کیلئے چھت مہیا کرنا ہمار امنشور ہے،وعدہ ضرور پورا کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ بنے بنائے گھروں کی تعمیر میں تعمیراتی معیار اور پائیداری کو ملحوظ خاطر رکھا جائے، کم آمدنی والے لوگوں کیلئے گھر شہروں کے قریب ہوں تاکہ آمدورفت میں آسانی ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے