(ویب ڈیسک)ماہرین نے سماعت میں دشواری کے باعث مزید ممکنہ مسائل سے متعلق آگاہ کردیا۔
تفصیلات کےمطابق ماہرین کا اپنی تحقیق میں کہنا تھا کہ اگر سننے میں دشواری پر قابو نہ پایا جائے تو یہ سماعت سے محروم ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی تنہائی اورڈپریشن کا خطرہ بڑھاتا ہے جو کہ ڈیمنشیا کے اسباب میں سے ہے۔محققین کے مطابق سماعت کی کمزوری عمررسیدہ افراد کو پیش آنے والی تیسری سب سے زیادہ عام طبی حالت ہے لیکن اس کے باوجود ان میں سے صرف 20 فیصد لوگوں نے ہی گزشتہ 5 سالوں میں قوتِ سماعت کے حوالے سے کوئی ٹیسٹ کروایا ہے۔
محققین نے ایک سروے کے حوالے سے یہ بھی بتایا کہ نصف سے زیادہ بڑی عمر کے افراد نے سماعت کے مسائل کی اطلاع دی لیکن صرف 11 فیصد نے اس کے علاج کی کوشش کی۔ اکثر لوگ اپنے ڈاکٹروں کو کچھ بتانے سے پہلے سالہا سال سماعت کی خرابی کا شکار رہتے ہیں اور کسی کو کچھ نہیں بتاتے۔