04 Mar 2024
(ویب ڈیسک) 25 رکنی نگران وفاقی کابینہ کو سبکدوش کر دیا گیا۔
تمام 25 وفاقی وزرا، معاونین اور مشیر سبکدوش ہو گئے، کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کے سبکدوش ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے عہدے سے سبکدوش ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل (5) 91 کے تحت شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد انوارالحق کاکڑ اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے۔