اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کیخلاف سینیٹ میں قرارداد پیش

04 Mar 2024
04 Mar 2024

(ویب ڈیسک) سینیٹ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے کیخلاف قرارداد پیش کر دی گئی، قرارداد مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ نے پیش کی۔

قرار داد میں سینیٹر افنان اللہ کا کہنا تھا کہ یہ ہم سب کے لئے شرم کا مقام ہے کہ مسلم ممالک کی افواج ہیں مگر ہم مظلوم فلسطینی بھائیوں کو کھانا نہیں پہنچا سکتے، یہ پوری دنیا بالخصوص مسلم ممالک کے لئے شرم کا مقام ہے۔

سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ اس وقت غزہ میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، لوگ جس جگہ سر چھپانے کی کوشش کرتے ہیں اسرائیل بمباری کرتا ہے، اسرائیلی فوجی شہداء کی باڈیز کے ساتھ تصاویر بنواتے ہیں۔

پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ امریکا کے ایک فوجی نے اس پر اپنے آپ کو زندہ جلا دیا، افسوس ہے ہم پاکستان میں ایک بھی مظاہرہ نہیں کر سکے۔

سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ مسلمان اربوں روپے کی زکوٰۃ ادا کرتے ہیں مگر غزہ کے لئے خوراک نہیں ہے، خدا کرے عرب ممالک کے تیل کے کنویں خشک ہو جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے