اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ”سڑکیں بحال.... پنجاب خوشحال“ پراجیکٹ شروع

04 Mar 2024
04 Mar 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ”سڑکیں بحال.... پنجاب خوشحال“ پراجیکٹ شروع کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے صوبے بھر کی روڈز کی حالت پر تفصیلی بریفنگ دی، وزیراعلیٰ نے چھوٹی بڑی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت و بحالی کے لئے ڈیڈ لائن دے دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے نئی اور پُرانی روڈز پر ایکسل لوڈ مینجمنٹ سسٹم پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی، ایکسل لوڈ مینجمنٹ سسٹم کے لئے روڈز پر الیکٹرک کانٹا (Weighing Machine) نصب کرنے کی منظوری بھی دیدی، مریم نواز نے روڈز کے زیر تکمیل منصوبے مکمل کرنے کا بھی حکم دیدیا۔

مریم نواز نے پنجاب بھر کے روڈ بریجز پر رپورٹ طلب کر لی، روڈ بریجز کی تعمیر و بحالی کے لئے سروے جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا، 6 ماہ میں پنجاب کی 153 سے زائد سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا ہدف اور 5 اہم رابطہ سڑکوں پر ایکسپریس وے بنانے کا حکم بھی دیا۔

ملتان، وہاڑی روڈز سمیت دیگر سڑکیں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنانے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب بھر میں کوئی بھی سڑک ٹوٹی پھوٹی نہ رہے، سڑکوں کی تعمیر و بحالی جلد مکمل کرائیں گے، مرکزی رابطہ سڑکوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر وبحالی جلد چاہتے ہیں لیکن معیار پر قطعاً سمجھوتہ نہیں ہو گا، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے وزیراعلیٰ کو سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا پنجاب میں روڈ رائٹ ایپ کے ذریعے 7948 کلومیٹر روڈز سروے مکمل کر لیا گیا، 2000 کلومیٹر سڑکوں کا سروے پروفائل و میٹر کے ذریعے کیا گیا، خود کار سروے میں 100 مقررہ پیرا میٹر کے ذریعے روڈز کی حالت کا تعین کیا گیا۔

اجلاس میں سابق سینیٹر پرویز رشید، ارکان اسمبلی عظمیٰ بخاری، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری فنانس اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے