اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز کا لاہور میں پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان

04 Mar 2024
04 Mar 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ویلنشیاء ٹاؤن کے قریب پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ویلنشیاء ٹاؤن کے قریب کینسر ہسپتال کی مجوزہ سائٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں کینسر ہسپتال کی سائٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

مریم نواز نے کینسر ہسپتال کے لئے دنیا بھر سے بہتر ین سپشلائزڈ ڈاکٹرز بلانے اور مریضوں کے تیمارداروں کےلئے ہوٹل بنانے کی ہدایت کی۔

دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کینسر کے مریضوں کے علاج کیلئے سرکاری ہسپتال بنائیں گے،پنجاب کے پہلے سرکاری ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوگا،کینسر ہسپتال میں مریضوں کے علاج کیلئے بہترین ڈاکٹر اور جدید ترین مشینری لائیں گے۔

سابق سینیٹر پرویز رشید،ارکان پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر،ثانیہ عاشق اورڈاکٹر عدنان بھی  مریم نواز کے ہمراہ تھے، چیف سیکرٹری،ایس ایم بی او آر، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو،سیکرٹری کو آپریٹو،کمشنر لاہور،ڈی سی لاہوراوردیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے