اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ترقی کا جو سفر2018 میں رکا تھا دوبارہ شروع کریں گے: مریم اورنگزیب

03 Mar 2024
03 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ترقی کا جو سفر 2018 میں رکا تھا شہباز شریف وہ دوبارہ شروع کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے خوشخبری ہے کہ شہباز شریف وزیراعظم منتخب ہوئے، شہباز شریف نے پاکستان کو سری لنکا بننے اور ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، شہباز شریف نے دن رات پنجاب میں بہت محنت کی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے ملک میں عجیب ہنگامہ آرائی کی ہوئی تھی، آج پارلیمان میں آکر پی ٹی آئی والے ہنگامہ آرائی کررہے ہیں، ہم نے کبھی شہدا کے مجسموں کو ٹھوکریں نہیں ماریں، 2013 والے نہ بدلے ہیں اور نہ بدلنے والےہیں، پی ٹی آئی والے یوں ہی شور کریں گے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کیاخیبرپختونخوا میں دھاندلی نہیں ہوئی جہاں وہ جیتے ہیں، پی ٹی آئی والوں کی سوچ اچھی نہیں ہے یہ ہم 10سال سے دیکھتے آ رہے ہیں، پی ٹی آئی والے 13 سال سے وزیراعظم کا استعفیٰ مانگ رہے ہیں، پی ٹی آئی والوں کو استعفیٰ مانگنے اور ہنگامہ آرائی کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا،اب معیشت کو استحکام دینگے:مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو پتاہے ن لیگ آئی تومہنگائی،بیروزگاری ختم کرے گی، ملک میں سیاسی ومعاشی استحکام آنا شروع ہوتا ہے یہ انہیں برداشت نہیں ہوتا، ہمارے پچھلے دور میں ترقی کا پہیہ تیزی سے چل رہا تھا، معیشت ترقی کررہی تھی، ملکی ترقی پی ٹی آئی والوں کو ہضم نہیں ہو رہی تھی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں ہمارے دور میں چیزیں سستی تھیں آج مہنگائی عروج پر ہے،  شہباز شریف جو پنجاب میں ترقی کا معیار چھوڑ کر گئے تھے پی ٹی آئی دور میں تمام شعبوں کو ناکام اور ناکارہ کر دیا گیا،مریم نواز نے اسمبلی میں گالم گلوچ میں ایک لیڈر کے پاس جاکر اکٹھے ملکرملک کیلئے کام کرنے کی دعوت دی۔

ترجمان مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ  آج وزیراعظم منتخب ہونے پر  شہباز شریف کو دوست ممالک کی طرف سے مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں، یہ پاکستان کے دوست ممالک ہیں جو پاکستان میں استحکام دیکھنا چاہتے ہیں، شہباز شریف نے کہاہے ہم دوست ممالک کو قریب لائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے