(لاہور نیوز) سول سروسز اکیڈمی کے وفد نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا، وفد نے ایٹ سیف کڈز کمپین میں خصوصی شرکت کی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے وفد کو بچوں کی اچھی صحت اور بہتر نشوونما کے لئے شروع کی گئی ایٹ سیف کڈز کمپین کی تفصیلی بریفنگ دی، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے انتظامی و عملی امور کے حوالے سے تفصیلی بات ہوئی، وفد کو پی ایف اے ایکٹ، پنجاب پیور فوڈ رولز اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ریگولیشنز پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
ملاقات میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ریگولیشنز بنانے اور فیلڈ آپریشنز کے کام کرنے کے طریقہ کار پر بات ہوئی، پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ لیبز کے کام اور لائسنسنگ کے طریقہ کار پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے وفد میں شامل افسران کے سوالات کے تفصیلی جوابات بھی دیئے۔
وفد میں شامل افسران نے بچوں کے ایٹ سیف کڈز کمپین اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے لائحہ عمل کی تعریف کی۔