02 Mar 2024
(لاہور نیوز) چلڈرن ہسپتال کی انتظامیہ کا انوکھا فیصلہ دیکھنے میں آیا، اپنا حق مانگنے والے سکیورٹی گارڈز کو نوکری سے نکال دیا۔
چلڈرن ہسپتال کے سکیورٹی گارڈز 4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، سکیورٹی گارڈز نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔
سکیورٹی گارڈز کا کہنا ہے ہم نے تنخواہوں کا مطالبہ کیا تو افسران نے غیر اخلاقی گفتگو کی، سکیورٹی گارڈز نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔