01 Mar 2024
(لاہور نیوز) انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو گلبرگ میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت 5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی، انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت پر فیصلہ سنایا۔
یاد رہے کہ تھانہ گلبرگ پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔