29 Feb 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان سُپر لیگ کی میزبان ایرن ہالینڈ نے قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ و اداکارہ ثنا جاوید کو خوبصورت قرار دے دیا۔
تفصیلا ت کےمطابق گزشتہ روز کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کھیلا گیا، اسی میچ کے دوران پی ایس ایل کی میزبان ایرن ہالینڈ نے ثنا جاوید سے ملاقات کی۔ایرن ہالینڈ نے ثنا جاوید سے ملاقات کے دوران سیلفی بھی لی، انہوں نے وہ سیلفی اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں شیئر کی۔
اُنہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ثنا جاوید کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ “آخرکار! خوبصورت خاتون سے میری ملاقات ہوگئی”۔یاد رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری کو اپنی شادی کا اعلان کیا تھا،اس جوڑی نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔