29 Feb 2024
(ویب ڈیسک) رمضان المبارک کی آمد قریب آتے ہی ہول سیل مارکیٹ میں ایرانی کھجور 4 ہزار روپے من مہنگی ہو گئی۔
منڈی میں کھجور 12 ہزار سے بڑھ کر 16 ہزار روپے فی من ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق 15 شعبان سے 15 رمضان تک کھجور کی ذخیرہ اندوزی ہوتی ہے، ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے کھجور مارکیٹ میں شارٹ ہے اور مہنگی فروخت ہو رہی ہے، بیوپاریوں نے کولڈ سٹوریج کھجوروں سے بھر لیے ہیں ، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن نہ لیا گیا تو کھجور 20 ہزار روپے من ہو جائے گی۔